لاہور میں کوڑا اُٹھانے والا ڈمپر اُلٹ گیا، طالبات سمیت پانچ افراد کی جان چلی گئی
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک گاڑی کو بچاتے ہوئے اُلٹ گیا جس کی زد میں رکشے اور موٹرسائیکل آنے سے پانچ افراد زندگی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوڑا اُٹھانے والا ڈمپر ٹرک تیز رفتار کے باعث سامنے آنے والے کیری ڈبے کو بچانے کی کوشش میں سڑک کی دوسری سمت گھس کر اُلٹ گیا۔
حادثے میں کمسن طالبات سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔
پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے حادثے میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے سوگواران سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔