پاکستان

دن دیہاڑے بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ

اکتوبر 3, 2017 < 1 min

دن دیہاڑے بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے دو سگے بھائی قتل کر دیے _

گوالمنڈی پل کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کی شناخت کر لی گئی، انتالیس سالہ مقتول کی شناخت عتیق الرحمن کےنام سے کی گئی، عتیق الرحمن کو گردن پر گولی ماری گئی، حملہ آور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق دوسری لاش کی شنا خت 35 سالہ شفیق الرحمن کے نام سے کی گئی، مقتولین سگے بھائی تھے،صدر میں لیدر جیکٹس اور مری روڈ پر الیکٹرونکس کا کام کر تے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے لواحقین سے رابطہ کر کے اطلاع دے دی گئی ہے _ مصروف شاہراہ پر دن دیہاڑے بھائیوں کے قتل نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشوں کے قریب سینکڑوں شہری جمع ہو گئے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے