پاکستان

عائشہ بھوانی معاملہ سپریم کورٹ میں

اکتوبر 4, 2017 < 1 min

عائشہ بھوانی معاملہ سپریم کورٹ میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں کراچی کے عائشہ بھوانی کالج کی زمین کا تنازعہ حتمی فیصلے کے لیے پہنچ گیا ہے _

سپریم کورٹ میں عائشہ بھوانی کالج زمین ملکیت تنازعہ میں سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، سندھ حکومت کی اپیل پر عائشہ بھوانی کالجز پر سندھ حکومت کا قبضہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عائشہ بھوانی ٹرسٹ کو نوٹس جاری کردیے، عدالت کا سندھ حکومت کو 60 لاکھ روپے ٹرسٹ کو ادا کرنے کا بھی حکم آیا ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت 1972 سے عائشہ بھوانی کالجز چلا رہی ہے، ٹرسٹ کالجز کی بلڈنگ کا کرایہ مانگنے کا مجاز نہیں، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ زمین ٹرسٹ کی ملکیت نہیں بلکہ لیز پر دی گئی تھی،
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے