پاکستان

برہنہ گھمانے کے پیچھے کون

نومبر 10, 2017 < 1 min

برہنہ گھمانے کے پیچھے کون

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی

ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ گھمانے والے ملزمان گرفتار تو ہو گئے مگر ان کو بچانے کیلئے کون سرگرم ہے اس کا بھانڈا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے پھوڑ دیا ہے _

لڑکی کو برہنہ کرکے گھمانے کے معاملے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان/ٹانک سے  ممبر قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے چیرمین تحریک انصاف کو خط لکھ ڈالا ہے،  خط میں لکھا گیا ہے کہ لڑکی کو برہنہ کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں کیونکہ واقعے میں نامزد ملزمان علی امین گنڈا پور کے قریبی رشتہ دار ہیں، خط کے  متن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کا مرکزی روپوش ملزم صوبائی وزیر کے رشتہ داروں کے پاس ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسانیت سوز واقعے سے علاقے میں پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، خط میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیرمال علی امین گنڈا پور خلاف کاروائی کی جائے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے