حسن و حسین کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم
Reading Time: < 1 minuteنیب پراسیکیوٹر نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی،فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان بھی ریکارڈ ہو گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے حسین نواز کے چار بنک اکاؤنٹس کی تفصیل عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حسین نواز کے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں چار اکاؤنٹس ہیں جن میں رقم بھی موجود ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ حسین نواز کے ایک اکاؤنٹ میں 3992 ڈالرز، دوسرے میں 4272 یورو اور تیسرے بنک اکاونٹ میں 207.53 پاؤنڈز اور چوتھے اکاونٹ میں 382381 روپے موجود ہیں، نیب رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اور حسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جواب کا ابھی انتظار ہے، تفتیشی افسر دونوں مفرور محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرایا گیا، دونوں ملزمان کے اشتہارات رہائش گاہوں کے باہر اور عدالتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے گئے، ترائے ونڈ روڈ پر اعلانات بھی کرائے گئے، لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز پر آویزاں کرنے کے لیے نوٹس بذریعہ فارن آفس بھجوائے گئے۔