پاکستان

‘ورنہ’ نہیں چلے گی

نومبر 14, 2017 < 1 min

‘ورنہ’ نہیں چلے گی

Reading Time: < 1 minute

 وفاقی سینسر بورڈ نے شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم 17 نومبر کو ریلیز ہونا تھی ۔ فلم ‘ورنہ’ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا ریپ کا نشانہ بنتا ہے اور وہ انصاف کےلیے عدالتی لڑائی لڑتی ہے۔ فلم میں خاتون کا کردار اداکارہ ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔ سینسر بورڈ نے اعتراض کیا ہے کہ ایک صوبے کے گورنر کو فلم میں نشانہ بنایا گیا ہے جیکہ اسی صوبے کے ایک گورنر ماضی میں کسی دوسری وجہ سے قتل کیے جا چکے ہیں۔

 سندھ اور پنجاب کے سینسر بورڈز نے اس فلم کو دیکھنے کے بعد پاس کر دیا ہے تاہم اسلام آباد کی جانب سے سینسر شپ کے بعد ہی سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے ۔ مرکزی سینسر بورڈ نے فُل بورڈ اجلاس بلایا ہے جس میں اس فلم کو ایک بار پھر دیکھ کر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اس میں کچھ کاٹ چھانٹ کے بعد اسے نمائش کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے یا پھر اس پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے