ختم کرو دھرنا ورنہ
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان دھرنا دے کر شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے والے مذہبی جماعت کے کارکنوں اور مولویوں کو الٹی میٹم دے دیا_
گلالئی نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو جس وزیر کے خلاف شکایت ھے اس کے خلاف عدالت میں جائیں،
تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ فیض آباد میں بیٹھے لوگ اسلحہ سے لیس ہیں،نئے ماڈل ٹاون کی سازش ہو رہی ہے ،فیض آباد میں بیٹھے لوگ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر رہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت گرنے کا گزشتہ روز بیان دیا،نیازی کے بیان کی کڑیاں فیض آباد میں بیٹھے لوگوں سے ملائی جائیں، یہ سیاستدان بڑے بے رحم ہیں،یہ لوگ اقتدار میں آکر مزید تکلیف دینگے،عائشہ گلالئی نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اٹھارہ نومبر تک جگہ خالی کردیں،اس کے بعدوہ اپنے شہریوں کے لیے باہر نکلے گی ، انیس تاریخ کو شہری غلیل لے کر فیض آبادآئیں،وہ ان کی سپہ سالاری کریں گی،عائشہ نے کہا حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم سے انتخابات اپنے وقت پر ہونگے،جہاں مردم شماری غلط ھوئی دوبارہ ھونا چاہئے، فاٹا کا معاملہ سی سی آئی میں لایا جانا چاہیے _ گلالئی نے دھرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ڈنڈے لانے کا بھی عندیہ دیا _