عالمی خبریں

افغانستان، خودکش حملے میں 40 جاں بحق

دسمبر 28, 2017 < 1 min

افغانستان، خودکش حملے میں 40 جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

افغانستان میں خودکش حملہ آور نے پھٹ کر چالیس افراد کی جان لے لی جن میں تین صحافی بھی شامل ہیں_ حکام کے مطابق حملہ آور نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک ثقافتی تنظیم کے دفتر کے قریب دھماکا کیا جس میں 30 افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کی جانب سے کیے جانے والے ایک دھماکے کے بعد اسی علاقے میں دو اور دھماکے ہوئے۔

افغان پریس کی شیعہ برانچ کے سربراہ نے بتایا کہ درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے نائب کے ترجمان نصرت رحیمی نے خبر رساں ادارے فرانس پریس کو بتایا کہ ’حملے کا نشانہ طیبان کلچرل سینٹر تھا جہاں 38 برس قبل افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی کہ دھماکہ ہو گیا۔‘ بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت طلبہ اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مباحثے میں شریک تھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے