ایک اور بچی جنسی تشدد کا شکار
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی گئی ہے _ پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم سلمان نے پانچ سالہ گ پ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے _
صوابی پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے بعد ہوگی _ متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ سرسوں کے کھیت میں کام کر رہی تھی،ملزم نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ملزم نے کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی _
Array