تارکین وطن کے شناختی کارڈ کی فیس کم کریں، سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نائیکوپ سے متلعق نادرا کی تجاویز کو دیکھیں،سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہو کرتارکین وطن سے سبسڈی کی مد میں وصول کی جانے والی پینلٹی کی وضاحت کریں، نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ پاکستان اوریجن کارڈ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ببنچ نے کی جس کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان اوریجن کارڈ کی فیس کم نہیں ہوئی؟جس پر چیئرمین نادرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے تجاویز دے دی ہے منظوری حکومت نے دینی ہے ،حکومت کو کم فیس کرنے کے لیے دو آپشن دیے ہیں ،ایک آپشن ہے کہ تمام کارڈز کے ریٹ کم کیے جائیں ،نائیکوپ کی قیمت 10ڈالر 15ڈالر اور بیس ڈالر تجویز کی ہے،پہلے قیمت 33سے 51 ڈالر تھی ،زون بی کے لیے فیس 80 سے 100 ڈالر تھی،جس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ کیا یہاں پاکستانیوں کو شناختی کارڈز فیس پر سبسڈی دی جاتی ہے ،اس سبسڈی کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول کیا جاتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تارکین وطن کے لیے پیلنٹی ہے یہاں لوگ کم مگر تارکین وطن زیادہ قیمت ادا کریں ،سیکرٹری داخلہ وضاحت کریں ،وفاقی وزیر کو نہیں بلا رہے ،کل طارق فضل چوہدری آئے ہمیں اچھا لگا،تارکین وطن ہمارے اچھے لوگ ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا 8ماہ سے حکومت نے نادراکی تجاویز پر کچھ نہیں کیا،چیف جسٹس نے کہ اکہ نادرا اپنی تجاویز وزارت داخلہ کودے چکاہے ،یہ تجاویز جولائی 2017 سے وزارت داخلہ کے پاس پڑی ہیں،سیکرٹری داخلہ بتائیں تجاویز پر کیااقدامات کیے،ہماری خواہش ہے وفاقی وزیر بھی معاملے کودیکھیں ،وفاقی وزیر خود آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔