مانچسٹر یوناءیٹڈ کے زلاٹان ابراہیمووک نے معافی مانگ لی
Reading Time: < 1 minuteسویڈن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر زلاٹان ابراہیمووک جو برطانوی کلب مانچسٹر یوناءیٹڈ کے اسٹراءیکر بھی ہیں نے گزشتہ میچ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر مارنے پر معافی مانگ لی ہے _ ابراہیمووک نے کہا ہے کہ ان کو ریفری کی آواز سنائی نہیں دی تھی وہ بہت تھکے ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں فٹبال کھیلنا سخت مشقت والا کام ہے _ ابراہیمووک نے اس میچ میں دو گول اسکور کیے تھے جبکہ ان کی ٹیم ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت گئی تھی _ ابراہیمووک کو اس سیزن پانچواں زرد کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد اب وہ ایک میچ کے لیے معطل رہیں گے، پریمیر لیگ میں مانچسٹر یوناءیٹڈ کے اگلا میچ 19 نومبر کو آرسینل سے ہوگا اور ابراہیمووک کو باہر بیٹھ کر دیکھنا ہوگا _
Array