کھیل

پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

نومبر 7, 2016 < 1 min

پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

Reading Time: < 1 minute

پرتھ میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
539 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کھیل کے آخری دن 361 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 97 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پیٹر نیول نے بھی 60 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے گیند باز ربادا پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے _ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو مچل مارش اور عثمان خواجہ نے ٹیم کا سکور 196 رنز تک پہنچا دیا۔ مارش 26 رنز بنانے کے بعد ربادا کا نشانہ بنے ۔ عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور سنچری سے تین رنز کے فاصلے پر ڈومینی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 246 رنز تھا۔
آسٹریلیا کو ساتواں نقصان مچل سٹارک کی وکٹ کی شکل میں ہوا جو 13 رنز بنا سکے۔
280 کے مجموعی سکور پر فیلنڈر نے پیٹر سڈل کو آؤٹ کیا، میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 242 رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں 158 رنز کا آغاز ملنے کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم 244 رنز ہی بنا سکی تھی، دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے ایلگر اور ڈومینی کی سنچریوں کی بدولت 540 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 539 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے