عالمی خبریں

معیشت کو مضبوط بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے

نومبر 9, 2016 2 min

معیشت کو مضبوط بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریرمیں کہا ہے کہ میں تمام امریکیوں کا صدرہوں، میں مخالفین کو ساتھ آنے کی دعوت دیتا ہوں، ہم مل کر امریکا کوعظیم سے عظیم تر بنائیں گے، ہمارے پاس ایک مضبوط معاشی منصوبہ ہے جس کے ذریعے دنیا میں دوبارہ معاشی طاقت بن کر ابھریں گے۔ تقریر کے آغاز میں ٹرمپ نے کہاکہ ابھی ہلیری کلنٹن نے فون کر کے ہمیں، ہم سب کو مبارک باد دی ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ ہلیری کلنٹن نے بڑا سخت مقابلہ کیا اور میں امریکہ کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے گی۔ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے زندگی بھر بزنس کاروبار کیا ہے اور امریکہ میں کاروبارکے زبردست مواقع کو دیکھا ہے۔ اب ہر امریکی توجہ کا مرکز ہو گا، ہم شہروں اور شاہراہوں، ہسپتالوں اور انفراسٹرکچر کو بہترکریںگے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے دیگر ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہم ان سب ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے جو ہم سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، دوسرے ملکوں سے مقابلے بازی کی بجائے شراکت داری کریں گے۔ اپنے حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہر مذہب، رنگ ونسل اور تہذیب سے تعلق رکھنے والے امریکی کے لئے تاریخی لمحہ ہے، یہ ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی ، محنت سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل نائب صدر کے امیدوار مائیک پینس نے کہا کہ امریکا نے نیا چمپئن منتخب کرلیا، امریکا ایک بار پھر پورے عالم میں جگمگائے گا، مجھے امریکا کے نائب صدر بننے پر فخر ہے، میں بھرپور طریقے سے امریکا کی خدمت کروں گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے