متفرق خبریں

اڑھائی کروڑ کا بلی کا بچہ کیسے مرا؟

نومبر 10, 2016 < 1 min

اڑھائی کروڑ کا بلی کا بچہ کیسے مرا؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں گزشتہ ایک سال سے زیر سماعت مقدمے کا فیصلہ نہ ہونے سے پالتو جانوروں کے مالکان پریشان ہیں _ ایرانی بلی کے دو ماہ کے بچے کی مالکن سندس حورین نے گزشتہ نومبر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈنگر ڈاکٹر اور اس کے کلینک کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا _ درخواست کے مطابق ایف سیون میں قائم جانوروں کے کلینک میں اس کی پالتو بلی کی بیماری کی درست تشخیص نہیں کی گئی اور فیس لینے کے باوجود بلی کا خیال نہ رکھا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی _ درخواست گزار خاتون نے عدالت سے اپنے وکیل کے ذریعے استدعا کی ہے کہ کلینک سے اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ وصول کر کے مجھے ہرجانہ ادا کیا جائے جبکہ فیس بک پر اپنے کلینک کی غلط مشہوری کرنے والے ڈنگر ڈاکٹر کو دو سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے _ مقدمہ زیر سماعت ہے مگر عدالت تاریخ پہ تاریخ دیے جا رہی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے