متفرق خبریں

فیس بک نے اپنے بانی کے مرنے پر یوم سوگ منا دیا

نومبر 12, 2016 < 1 min

فیس بک نے اپنے بانی کے مرنے پر یوم سوگ منا دیا

Reading Time: < 1 minute

فیس بک نے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپنے مالک ذکربرگ سمیت ہزاروں صارفین کے مرنے پر یوم سوگ منا دیا۔ فیس بک نے غلطی درست کرنے بعد معذرت کی ہے کہ ایک غیر معمولی بگ نے چند لمحوں کے لیے اپنے مالک زوکربرگ سمیت بیشتر صارفین کو مرا ہوا قرار دیا تھا جس کی وجہ سے سائٹ استعمال کرنے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بگ نے فیس بک کے متعدد ایسے صارفین کی پروفائلز پر یادگاری بینرزپوسٹ کر دیے جو ابھی تک زندہ ہیں۔ فیس بک کی جانب سے فوری طور پر اس خرابی سے متعلق پیغام جاری کیا گیا تاہم کئی صارفین نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ زندہ ہیں اپنا فیس بک سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا۔ فیس بک کے ایک ترجمانے کہا کہ ’یہ ایک خوفناک خرابی تھی جسے اب ہم نے ٹھیک کر دیا ہے‘۔ اس واقعے کے بعد فیس بک اور ٹوئٹر پر صارفین نے مزاح کے پہلو بھی نکال لیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ شکر ہے کہ یہ فیس بک کے سسٹم کی غلطی تھی اور میں زندہ ہوں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے