پاکستان

وزیراعظم کے ٹیکس کی تفصیلات آ گئیں

نومبر 15, 2016 < 1 min

وزیراعظم کے ٹیکس کی تفصیلات آ گئیں

Reading Time: < 1 minute

پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 2011 اور 2012 میں اثاثوں، آمدن اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ وزیراعظم نے الیکشن 2013 میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے سال 2011 میں اثاثے 14 کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ، آمدن ایک کروڑ 6 لاکھ اور 25 لاکھ سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ 2012 میں اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ انچاس لاکھ ، آمدن ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ اور 24 لاکھ ٹیکس دیا۔ مریم نواز کے 2011 میں اثاثوں کی مالیت 10کروڑ 29 لاکھ، 2012 میں 17 کروڑ 29 لاکھ تھی۔ انیوں نے ٹیکس کی مد میں 2011 میں 9677 روپے، 2012  میں 27 ہزار دو سو روپے ادائیگی کی ۔
یہ خبر دنیا ٹی وی کیلئے عمران وسیم نے بریک کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے