پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
مشکل وکٹ پر میزبان نیوزی لینڈ کے گیندبازوں نے پاکستانی بلے بازوں کی خراب کارکردگی کاسہارا لے کر مہمان ٹیم کو شکست دیدی ۔ پہلی اننگ میں 132 رنز پر آوٹ ہونے والی مہمان ٹیم دوسری باری میں بھی سنبھل نہ پائی اور اظہر علی کی زبردست بلے بازی کے باوجود ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی باری میں 200 رنز بناکر 67 رنز کی سبقت حاصل کی تو پاکستان کی دوسری باری 171 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 105 رنز کا ہدف ملا جو بہ آسانی دو کھلاڑی آوٹ ہونے پر حاصل کر لیا گیا۔ میچ میں مصباح الحق کی دوسری اننگ میں غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اظہرعلی کو مشکل ترین وقت میں خطرناک پچ پر سست رفتار بلے بازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔