کھیل

بال ٹمپرنگ ثابت مگر سزا نہیں

نومبر 23, 2016 < 1 min

بال ٹمپرنگ ثابت مگر سزا نہیں

Reading Time: < 1 minute

 جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی کو بال ٹیمپرنگ کا قصوروار قرار دیتے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے تاہم ان پر کسی میچ کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ عالمی کرکٹ کونسل کی انضباطی کمیٹی کی جانب سے فاف ڈوپلیسی بال ٹیمپرنگ کے قصوروار ٹھرائے جانے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔ ڈوپلیسی کوآسٹریلیا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منہ میں موجود ٹافی کے لیس دار تھوک سے گیند کو چمکاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انضباطی کمیٹی نے فاف ڈو پلیسی کا موقف سننے کے بعد انھیں لیول ٹو کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا اور انھیں 100 فیصد میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ ڈوپلیسی ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کرنے پربھی جرمانہ ادا کر چکے ہیں۔ ڈوپلیسی نے 2013 میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ٹمپرنگ کی تھی۔ حالیہ سیریز میں ڈویلیرز کی غیر موجودگی میںجنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ہیں جن کی قیادت میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے