پاکستان

ڈی ٹی ایچ نیلامی سے 14 ارب حاصل

نومبر 24, 2016 2 min

ڈی ٹی ایچ نیلامی سے 14 ارب حاصل

Reading Time: 2 minutes

پیمرا نے تمام تر رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے ڈی ٹی ایچ لائسنسزکی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا، ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنسز 14ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پاکستان کے لئے لینڈ مارک کی حیثیت رکھتی ہے _ پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا عمل سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کے بعد پیمرا کی نیلامی کمیٹی کی زیر نگرانی مقامی ہوٹل میں ہوا۔ .ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کا آغاز 20 کروڑ کی ابتدائی قیمت سے شروع ہوا..نیلامی کے لیے 12 شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سے ایک کمپنی میسٹرو کمیونیکیشن آغاز سے ہی نیلامی کے عمل سے الگ ہوگئی اور گیارہ کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔ ۔۔۔۔۔۔گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی بولی میں گیارہ کمپنیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔میگ انٹرٹینمنٹ لاہور 4 ارب 91 کروڑ روپےکی بلند ترین پیشکش دی ۔دوسرے نمبر پر شہزاد آسکائے اسلام نے 4 ارب 90 کروڑ روپے کی پیشکش دی ۔ تیسرے نمبر اسٹار ٹائمز کمیونیکیشن 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے کی پیشکش کی ۔ بولی کےقوائد کے مطابق سب سے زیادہ بولی دینے والی دو کمپنیاں بھی تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کے مساوی رقم ادا کریں گی ۔ اس طرح تینوں کمپنیوں کو تمام بولی دہندگان کو آخری پیشکش کے مطابق 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے فی لائسنس ادا کرنا ہونگے۔ان کمپنیوں کو پاکستان کے پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنسز سیکورٹی کلئیرنس کے بعد ایوارڈ کیے جائیں گے.کامیاب بولی دینے والی کمپنیوں کو 3 اقساط میں رقم کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے.بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین ابصار عالم نے ڈی ٹی تین کامیاب کمپنیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 گھنٹوں کے طویل وقت کے بعد نیلامی کا عمل شفافیت سے مکمل ہوا. مجموعی طور پر 3 لائسنس کے لیے 14 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں فروخت ہوئے .انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے بعد میڈیا ایک نئے دور میں داخل ہو گیا. لائسنس کی فیس پہلے 15 فیصد پھر دوسری قسط 35 فیصد جمع کروانی ہو گی. بقایا ادائیگی تیسری قسط میں کرنا ہو گی ۔ نیلامی میں کامیاب ہونے والی کمپنیوں کو وزارت داخلہ اور سیکورٹی اداروں سے کلئیرنس کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے