زرد صحافیوں کی سرکاری رہائش گاہیں
صحافت کی زردی تو بہت مشہور ہے مگر اس پیلے پن کی اصل وجہ وہ دو نمبر صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ سرکاری مال اور خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے کی کوشش کی ۔ قومی اسمبلی میں ایسے صحافیوں کی فہرست پیش کی گئی ہے جنہوں نے ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کیلئے بنائے گئے فیڈرل لاج کی رہائش گاہوں پر غیر قانونی قبضے کر رکھے ہیں ۔ ہر حکومت کو خوش آمدید کہہ کر وزیروں، مشیروں کے خوشامدی ان صحافیوں کو قواعد کے خلاف سرکاری رہائش عطا کر دی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فیڈرل لاج کے غیر مستحق الاٹیوں میں گیارہ صحافی شامل ہیں جن کے نام سید محسن رضا، صدیق انظر، راﺅ خلیل احمد، زاہد عیسی، وسیم سجاد، غلام حیدر کھوکھر، مہوش فخر، اشیاق بنگش، راﺅ محمد تقی، اور محمد افضل خان ہیں۔