پاکستان

سی پیک کا نقشہ نویس ہوں، زرداری

دسمبر 23, 2016 < 1 min

سی پیک کا نقشہ نویس ہوں، زرداری

Reading Time: < 1 minute

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری ڈیڑھ سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، کراچی ائرپورٹ پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، انہوں نے کہاکہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور اب پاکستان بھی تبدیل ہوگا، سمارٹ فون اور سوشل میڈیا نے انقلاب بپا کیا ہے۔ زرداری نے کہا کہ سی پیک بہت بڑا ہے مگر ان کی سوچ بڑی ہے، انہوں نے مسلم لیگ ن کی سوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سوچ صر ف ٹھیکوں تک ہے، یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔ سی پیک بنانے والا میں ہوں، انہوں نے خود کو پاک چین کوریڈور کا نقشہ نویس کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کی بھی ضرورت ہے اور ہمارا بھی فائدہ ہے، یہ پورے ملک اور ہرصوبے کی بہتری کیلئے ہے۔ زرداری نے کہا کہ ہم نے کہیں نہیں جانا، گڑھی خدابخش میں دفن ہوناہے، ہم بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، ادارکاروں کو بتا دینا چاہتاہوں کہ ملک سے باہر جانے پر ہمارے خلاف باتیں کی جاتی ہیں، ہم جمہوریت کیلئے کام کریں گے، پارلیمنٹ کے اندر جدوجہد کریں گے۔ پاکستان کبھی ناکام ریاست نہیں ہوگا، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، حکومت معیشت کو درست طریقے سے نہیں چلا رہی۔ زرداری نے کہا کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں لمبی تقریر کروں گا اور کئی خوشخبریاں سناﺅں گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے