پاکستان

عامرلیاقت کی ’بولتی بند‘

فروری 6, 2017 < 1 min

عامرلیاقت کی ’بولتی بند‘

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی بول ٹی وی کے پروگرام کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت کے پوچھنے پر بول انتظامیہ نے کہا کہ ان کو نوٹس نہیں ملا، وکیل کرلیاہے مگر وہ بیمار ہے۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ نوٹس نہیں ملا تو وکیل کیسے کرلیا؟۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس زیرسماعت ہے مگر بول ٹی وی کے پروگرام میں مسلسل نفرت انگیز مواد نشر ہو رہا ہے ۔عدالت نے بول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تحریری طور پر یقین دہانی کرائیں کہ عدالتی کارروائی کا فیصلہ ہونے تک نفرت انگیز مواد یا پروگرام نشر نہیں ہوگا۔ بول انتظامیہ نے عدالت کو لکھ کر دیا کہ ان کے پروگرام میں کوئی نفرت انگیز مواد نشر نہیں ہوا۔ جسٹس امیرہانی نے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ مواد نفرت انگیز تھا یا نہیں ۔ کیا انتظامیہ خود پروگرام بند کرے گی یا سپریم کور ٹ بند کرنے کا حکم دے؟۔ بول انتظامیہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ عامر لیاقت کا پروگرام کیس کی سماعت کے فیصلے تک بند کر دیا جائے گا جس پر سپریم کورٹ نے بول انتظامیہ کو 8 فروری کو وکیل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے