پاکستان

پاکستان کے پاسپورٹ کا درجہ

مارچ 14, 2017 < 1 min

پاکستان کے پاسپورٹ کا درجہ

Reading Time: < 1 minute

 امریکی فرم نے پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ برے ممالک کے پاسپورٹ میں شمار کیا ہے۔ فرم نے 199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کا درجہ 196 نمبر پر رکھا ہے۔

 یہ فرم ممالک کو پانچ چیزوں کی وجہ سے درجہ دیتی ہے جن میں ویزہ فری ٹریول، ٹیکسوں کا نظام، ان کی بین الاقوامی ساکھ، دوہری شہریت اور وہاں کی شہری آزادی شامل ہیں۔ اس میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت کو 50 فیصد رینکنگ دی گئی ہے ۔ ہر ملک کی ویلیو اس کے انفرادی سکور کو دیکھ کر لگائی جاتی ہے۔ نومیڈ پاسپورٹ انڈیکس 2017 کے مطابق 199 ممالک کی فہرست میں سویڈن پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ بیلجیئم دوسرے اور اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ برطانیہ کا اس فہرست میں 16 واں نمبر، امریکہ کا 35 واں، انڈیا کا 160 واں جبکہ آخری نمبر پر افغانستان ہے۔

آخری پانچ ممالک میں بالاترتیب لیبیا (195)، پاکستان (196)، اریٹریا (197)، عراق (198) اور افغانستان (199) ہیں۔

 اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ایک اہم جز قرار دیا گیا ہے۔ اس میں ملکوں کو 10 سے 50 تک سکور دیا گیا ہے جس میں 10 سب سے کم آزاد اور 50 سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان کو اس انڈیکس میں 20 نمبر دیے گئے ہیں یعنی کہ اتنی ازادی تو نہیں لیکن کوئی کچھ زیادہ کہتا نہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے