پاکستان

لاہور: خودکش حملے میں چھ جاں بحق

اپریل 5, 2017

لاہور: خودکش حملے میں چھ جاں بحق

لاہور میں مردم شماری کے عملے کی سکیورٹی ٹیم پر ایک خودکش حملے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکہ لاہور کینٹ کے علاقے بیدیاں روڈ پر  صبح کے وقت ہوا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مقامی دکانیں بند کرا دی گئیں۔ حکومتِ پنجاب کے مطابق اس واقعے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شعبہِ شماریات کی جانب بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ صبح 8 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ بیان کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے