پاکستان

دھماکے میں دس افراد جاں بحق

اپریل 25, 2017 < 1 min

دھماکے میں دس افراد جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ وسطی کرم کے علاقے گودر میں ہوا ہے اور پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دھماکے کا نشانہ ایک مسافر گاڑی بنی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دس افراد کی ہلاکت اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مسافر گاڑی میں 23 افراد سوار تھے اور دھماکے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری تھے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس یا گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے