ڈان لیکس، طارق فاطمی کو ہٹا دیا گیا
وزیراعظم نوازشریف نے ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ہٹا دیا ہے اور ان کے علاوہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کی سفارش کے مطابق ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسرل المیڈا کے خلاف کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔