فوج حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آگئی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان نے حکومت کی جانب سے ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کو مسترد کردیاہے۔ ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ڈان لیکس کا نوٹی فیکیشن مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹی فیکشن رپورٹ کی سفارشات کے مطابق نہیں اور نامکمل ہے اس لیے مسترد کیاجاتاہے۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات کے پیراگراف اٹھارہ پر عمل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی فارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ پی آئی او راﺅ تحسین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
Array