پاکستان

آگے آگے دیکھیے ہوتاہے کیا

اپریل 29, 2017 < 1 min

آگے آگے دیکھیے ہوتاہے کیا

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس کے ساتھ دوستی ہوتی ہے ہمیشہ قائم رہتی ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتاہے۔ان کاکہناتھاکہ کام پکا کرنا چاہیے، سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی جانے والی تقریر میں انہوں نے شیر گڑھ اوکاڑہ میں کسانوں اورمقامی لوگوں کیلئے گیس کی فراہمی کااعلان کیا۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ سو گاﺅں کیلئے گیس فراہم کی جائے گی اور پچاس کروڑ بھی دیے جائیںگے تاکہ ترقیاتی کام ہوسکیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کا تحفہ سابق حکومت نے دیا، ہم ٹھیک کر رہے ہیں، ایک ایک کرکے سارے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ موٹروے کو وسعت دی جارہی ہے۔بجلی کے مزید کارخانے لگا جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں فارغ نہیں بیٹھے ہوئے، ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں، آئندہ سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، بجلی کو سستا بھی کر رہے ہیں۔ اگر ہم کام کرتے چلے گئے تو وہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بھی فارغ ہوگا۔یہ احتجاج کریں گے ہم عوام کی خدمت کریں گے، ان کے نصیب میں احتجاج ہے، ہم سڑکیں بنارہے ہیں یہ سڑکیں ناپتے جا رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے