متفرق خبریں

گائے چوری پر دو مسلمان قتل

مئی 1, 2017 < 1 min

گائے چوری پر دو مسلمان قتل

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام کے نوگاؤں ضلع جہاں گائے چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کو پیٹ کر مار ڈالا۔ نوگاؤں ضلعے کے کاساماری علاقے میں رونما ہونے والے اس سانحے کے شکار دو مسلمان نوجوان ہیں۔

پولیس کے مطابق بھیڑ میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان كاساماری کے پاس ایک مخصوص چراگاہ سے گائے چوری کر کے لے جا رہے تھے۔ مرنے والے نوجوانوں کی شناخت ابو حنیفہ اور رياض الدين علی کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

پولیس سپرنٹینڈنٹ نے معاملے میں منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں نوگاؤں تھانے میں گائے چوری کی کئی شکایات درج کی گئی ہیں۔

نوگاؤں کے پولس سپرنٹینڈنٹ دیب راج اپادھیائے نے بتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں ہجوم دونوں نوجوانوں کو لاٹھیوں سے پیٹ رہا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے