عالمی خبریں

حماس کی نئی پالیسی دستاویز جاری

مئی 2, 2017 < 1 min

حماس کی نئی پالیسی دستاویز جاری

Reading Time: < 1 minute

فلسطین میں حماس تنظیم نے ایک نئی پالیسی دستاویز جاری کی ہے جس کے مطابق حماس نے پہلی بار سنہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک عبوری فلسطینی ریاست کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی ہے مگر اس میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے اپنی پالیسی کا تحریری اعلان کیا ہے۔ پالیسی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حماس کی جدوجہد یہودیوں کے خلاف نہیں بلکہ قابض صیہونی جارحیت پسندوں کے خلاف ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برہون کا کہنا ہے کہ اس دستاویز سے انھیں بیرونی دنیا سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔ غزہ کی پٹی میں برسراقتدار حماس کی اس پالیسی کے اعلان کو تنظیم کی جانب سے اپنی حمایت میں اضافے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ حماس بنیاد پرست نہیں ہے۔ ہم حقیقت پسند اور مہذہب ہیں۔ ہم یہودیوں سے نقرت نہیں کرتے۔ ہم صرف اُن سے لڑتے ہیں جو ہماری زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں اور ہمارے لوگوں کو مارتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے