عالمی خبریں

طیارے ٹکرانے سے بچ گئے

جولائی 15, 2017 < 1 min

طیارے ٹکرانے سے بچ گئے

Reading Time: < 1 minute

 امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر ائیر کینیڈا کا طیارہ لینڈنگ سے قبل نیچے موجود دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔ سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر ٹورونٹو سے آنے والی فلائیٹ اے سی 759 بھی ٹیکسی وے پر موجود چار طیاروں سے ٹکرانے اور ممکنہ حادثے سے فقط 30 میٹر کے فاصلے پر رک گئی ۔ طیارے میں عملے کے پانچ اراکین سمیت 140 مسافر سوار تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب پائلٹ ‘لاپروائی’ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کے لیے تیار کھڑے طیاروں کے قریب ترین پہنچ گئے تھے۔ اس موقعے پر انھیں اوپر ہی رہنے کو کہا گیا اور وہ فضا میں ہی چکر لگانے کے بعد محفوظ لینڈنگ میں کامیاب ہوئے۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی طیارہ ٹیکسی وے کے قریب پہنچا، جو رن وے کے متوازی ہوتا ہے، تو اندازہ لگایا گیا کہ وہ پرواز کے لیے تیار کھڑے طیارے سے فقط 30 میٹر ہی دور تھا۔

وارننگ ملنے کے بعد پائلٹ نے اپنے طیارے کو تیسرے طیارے سے تقریباً 60 میٹر اور چوتھے سے 90 میٹر کی بلندی تک اوپر اٹھایا۔ پائلٹ کی کامیاب کوشش کے نتیجے میں مسافر اور عملہ حادثے اور نقصان سے بچ گیا۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے