پاکستان

جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ انتقال کر گئیں

اگست 10, 2017 < 1 min

جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ انتقال کر گئیں

Reading Time: < 1 minute

جذام کے مریضوں کے لیے زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کراچی میں انتقال کر گئیں ۔ وہ نو ستمبر 1929 کو جرمنی میں ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر رتھ نے ویسٹ جرمنی میں صحت کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انھوں نے کیتھولک ‘ڈاٹر آف دے ہارٹ آف دی میری’ نامی تنظیم کو جوائن کیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انیس سو ساٹھ اپنے وطن کو خیرآباد کہا اور انھیں مشن کی جانب سے انڈیا بھیجا گیا جس کے بعد کراچی آئیں۔ یہاں انھوں نے جذام کو کنٹرول کرنے کا پروگرام شروع کیا۔

حکومت کی معاونت سے انھوں نے سندھ کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں جذام کے مریضوں کے لیے مراکز قائم کیے۔ ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے 1979 میں انھیں وفاقی محکمہ صحت نے جذام کے بارے میں معاون مقرر کیا۔ انھیں پاکستان میں بھی ستارہ قائد اعظم، ستارہ ہلال ایوارڈ سے نوازے گیا۔

ڈاکٹر رتھ نے 1996 میں بالاخر جزام پر قابو پالیا۔ جس کے بعد پاکستان ایشیا میں پہلا ایسا ملک قرار دیا گیا جہاں جذام پر قابو پایا جاچکا تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے