سورج گرہن کا نظارہ کرتی خاتون ہلاک
امریکہ میں سورج گرہن کا نظارہ کرتی دو خواتین تیز رفتار کار کی زد میں آگئیں، ایک خاتون ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
پولیس آفیسر ٹروپر جوڈی سمز کا کہنا ہے کہ 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی کار نے پہلے بجلی کے کھمبے کو ٹکر ماری اور پھر سڑک کنارے کھڑی دو خواتین کو ہٹ کیا، دونوں خواتین سڑک کنارے کھڑی سورج گرہن کا نظارہ کر رہی تھیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مکنزی ہیز موقع پر ہلاک اور 41 سالہ رونڈا بلچر اور کار سوار اے نوبل کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔