متفرق خبریں

جج نے ڈینگی پھیلنے کی وجہ بتا دی

اگست 23, 2017 < 1 min

جج نے ڈینگی پھیلنے کی وجہ بتا دی

Reading Time: < 1 minute

عمران وسیم
سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے ڈینگی کے مرض، دہشت گردی اور دھماکوں کی ’اصل‘ وجہ بتادی۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے ایک ملزم کی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان نے کچھ ایسی باتیں کیں جو بظاہر ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔ ملزم شمس الدین کو ٹرائل عدالت نے شہری کو زخمی کرنے پر سات سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس نے ہائیکورٹ میں اپیل کی تو سزا برقرار رکھی گئی، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتو جسٹس دوست محمد کو تعزیرات پاکستان کی شقوں میں کی گئی ترامیم پر اظہار خیال کا موقع میسر آ گیا۔ جسٹس دوست محمد نے کہاکہ ہم نے ہر چیز کو اسلامائز کرنے کے شوقین ہیں لیکن زندگی کے اصل معاملات اور خود کو اسلام کے ڈھانچے میں ڈالنے کیلئے تیار نہیں، تعزیرات پاکستان میں ترامیم کرکے اسلامائز کرنے کی کوشش ہوئی جس سے ان قوانین کا بیڑا غرق ہوگیا، اب قانونی کام بھی غیرقانونی طریقے سے کیے جاتے ہیں، حلف اٹھا کر جھوٹ بولے جاتے ہیں۔ تاہم اس کے بعد خود ہی ‘اسلامائز’ ہوگئے اور بولے کہ جھوٹ کی وجہ سے ڈینگی جیسے امراض پھیلتے ہیں اور دھماکے اور دہشت گردی بھی جھوٹ بولنے کی وجہ سے عذاب کی صورت میں آئی ہے، معلوم نہیں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے