عالمی خبریں

دہشتگردوں کے حملے میں پھنسا بچہ

اگست 26, 2017 < 1 min

دہشتگردوں کے حملے میں پھنسا بچہ

Reading Time: < 1 minute

کابل میں واقع شیعہ مسجد و امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے میں کئی قیمتی اور بے گناہ انسانی جانوں کانقصان ہوا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیس سے زائد افراد اس حملے میں جان سے گئے۔ حملے کا الزام داعش پر لگایا گیا ہے۔ جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے اس حملے میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بڑی تعداد میں شہری مارے گئے ہیں جبکہ تین سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ ایک سو کے لگ بھگ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر نے فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے امام بارگاہ کو حصار میں لے کر معصوم عبادت گزاروں کی جان بچا کر انہیں نکالا۔ اس کارروائی کے دوران ایک بچہ مسجد میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا جس کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ کیا کرے، کہاں جائے؟۔ دہشت گردو ں کے خلاف کارروائی کیلئے پلرز کے پیچھے پوزیشن سنبھالے سیکورٹی فورسز کے اہلکار اس بچے کو اپنی طرف متوجہ کرکے باہر آنے کا کہہ رہے ہیں مگر وہ کنفیوژ ہے۔
مسجد کے اندر دہشت گرد فائرنگ کرتے رہے اور اس دوران کراس فائرنگ سے بچے کی زندگی کو شدید خطرات لاحق تھے مگر پھر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بچے کو بحفاظت نکال کر اس کے والد کے حوالے کر دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے