سزا سے صحافی سچا ثابت ہوگیا
Reading Time: < 1 minuteبھارت میں مشہور پاپ اسٹار گرو کو دس سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ریاست ہریانہ میں ایک بارپھر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ رام رحیم سنگھ گروگرمیت پر دو خواتین سے ریپ ثابت ہوا تھا جس پر ان کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا سنانے سے قبل گرو کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گروگرمیت کو خرابی صحت کی وجہ سے معاف کیا جائے جبکہ گرو گرمیت عدالت میں رو پڑے، انہوں نے اپناجرم تسلیم کرتے ہوئے جج سے معاف کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ قانون کے تحت گرو کو عمر قید کی سخت سزا سنائی جائے۔
واضح ر ہے کہ یہ مقدمہ دوہزار دو میں درج کیا گیا تھا اور اس خبر کو چھاپنے والے صحافی کو گرو گرمیت کے ماننے والوں نے قتل کر دیا تھا۔ گرو کی سزا کا سنتے ہی بھارت کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جبکہ حکومت نے ہریانہ ریاست کے کچھ شہروں میں کرفیو نافذ کررکھاہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیاہے۔