چین نے بھارت کو خوش کر دیا
Reading Time: < 1 minuteابھرتی ہوئی پانچ بڑی معیشت ممالک کے گروپ یا تنظیم برکس کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں جماعت الدعوہ اور جیش محمد کو خطے میں امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے، یہ اعلامیہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھارتی صدر نریندرا مودی کی موجودگی میں جاری کیا گیا ہے اور چین نے اس کی حمایت کی ہے_
چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کی خطے میں سرگرمیوں کی وجہ سے ان کے نام اعلامیے میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ یہ اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی شامل ہیں_
برکس بھارت، چین، برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی و معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تنظیم ہے اور اس کے اعلامیے کو پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے_
Array