سعودی عرب نے فیصلہ کر لیا
Reading Time: < 1 minuteامیر عرب ملک میں انٹر نیٹ کال پر پابندی ختم کر دی گئی،
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مواصلات عبداللہ السوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے انٹرنیٹ کال پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا، سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ ایک ہفتے میں انٹرنیٹ کال پر پابندی ختم کر دی جائے گی اور بدھ کے روز سے انٹرنیٹ کال کی سہولت پھر سے لوگوں کو میسر ہوگی،انہوں نے کہا کہ پابندی ٹیلی کام کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے اٹھائی جاری ہے،جس کے بعد جو ایپلی کیشن انٹرنیٹ وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے کارآمد ہوتی ہے اب وہ کار آمد ہونگی، وزیر مواصلات کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مقاصد کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نیٹ کال پر پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد اب سعودی شہری واٹس ایپ سمیت دیگر ایپلی کیشن کے ذریعے کال کرسکیں گے۔سعودی حکومت کے اس اقدام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کےذریعے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں نے خوش کا اظہار کیا ہے