بمباری سے بارہ شہری جاں بحق
سابق پاکستانی جرنیل راحیل شریف کی سربراہی میں قائم سعودی اتحاد کی افواج نے یمن کے دارالحکومت کے قریب بمباری کی ہے_
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرقی علاقے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اطلاعات کے مطابق بمباری کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں _