پاکستان

بڑے امیدوار کے کتنے ووٹ

ستمبر 18, 2017 2 min

بڑے امیدوار کے کتنے ووٹ

Reading Time: 2 minutes

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے الیکشن پر پورے ملک کی نظریں تھیں، توقع کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار کامیاب قرار پائی ہیں، اس حوالے سے ابھی تک حتمی اور سرکاری نتائج الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے بننے والی ملی مسلم لیگ کے امیدوار کو پانچ ہزار آٹھ سو جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو چودہ سو ووٹ ملے ہیں، پی پی کے امیدوار فیصل میر معروف صحافی حامد میر کے بھائی ہیں_

حلقے میں کل تینتالیس امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، ہر مسلک و فرقے نے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کو ترجیح دی جن میں سے کئی بعدازاں کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہوئے _ ایک اہم امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی تھے جو بریلوی مسلک کے ایک اہم مولوی خادم حسین رضوی کی جانب سے کھڑے کیے گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ان کو سات ہزار ووٹ ملے ہیں _

ذیل میں امیدواروں اور حاصل کیے گئے ووٹوں کا ایک چارٹ پیش کیا جا رہا ہے تاہم یہ مکمل طور پر غیر حتمی اور غیر سرکاری ہے _

کل ووٹرز کی تعداد 321786
ڈال گئے ووٹ 126860
غیر کاسٹ 194926
درست ووٹ 125129
مسترد ووٹ 1731
ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 39۰42
کل امیدواران 43

1-اجاسم شریف 22
2-ارشد محمود بٹ 10
3-امیربہادرخان ہوتی 26
4-انعام اللہ خان 31
5-ایم خرم 12
6-پروفیسر طیب خضری 42
7-پرویز اختر گجر 08
8-جاوید یوسف 19
9-چوہدری حسنین گوندل 07
10-چوہدری عابد حسین 15
11-لیاقت عباس بھٹی 05
12-حافظ خالد ولید 03
13-حافظ میاں محمد نعمان 08
14-ڈاکٹر مرزامحمداشرف بیگ 76
15-ڈاکٹر یاسمین راشد 47066
16-روحی بانو کھوکھر 10
17-ساجدہ میر 62
18-سردارمائیکل فارس سرویا 08
19-سرفراز قریشی 10
20-سمیرا علی 26
21-سیدمحمدشکیل شاہ گیلانی 11
22-سیدمحمدوسیم 08
23-شیخ اظہر حسین رضوی 7130
24-ضیاالدین انصاری 592
25-عبدالرحمان محمود 17
26-عرفان خالد 07
27- عطامحمدقصوری 15
28-علامہ غلام شبیر سیال 17
29-فیصل میر 1414
30-قیصر محمود 46
31-کلثوم نواز 61254
32-محمد اشفاق ملک 92
33-محمد زبیر خان نیازی 534
34-محمد نوید نواز 33
35-محمد حادی شاہ 38
36-محمد یعقوب شیخ 5822
37-ملک منصف اعوان 58
38-میاں لیئق الرحمان 04
]39ناصر سلیم 24
40-ندیم حفیظ خان 07
41-نواب ڈاکٹرانورشہزادہ 07
42-نور نعیم جان 05
43-یاسر اسلام شیخ 04

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے