امیر ترین خاتون کا انتقال
دنیا کی امیر ترین خاتون کا انتقال ہو گیا ہے، چورانوے سالہ لیلیانے بیٹنکورٹ کے اہل خانہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر ہی سکون سے موت کے ہم آغوش ہوئیں –
وہ دنیا کی مشہور ترین کاسمیٹک کمپنی ایل اوریل کی مالک تھیں_ ان کی دولت کا اندازہ چالیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے_ مرحومہ کے والد نے انیس سو نو میں کمپنی کی بنیاد رکھی تھی _