اوبر کمپنی کا لائسنس منسوخ
دنیا کی بڑی ٹیکسی کمپنی اوبر اپنی کارپوریٹ ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد اس کا لائسنس لندن شہر کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے_
لندن میں حکام نے کہا ہے کہ یہ کمپنی پرائیویٹ کار کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے فٹ اور مناسب نہیں ہے_ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں _
دوسری جانب ٹیکسی کی خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کی جانب سے کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے –