کمپنی کی مشہوری کے لیے
Reading Time: 2 minutesپاکستان کے ٹی وی ڈراموں کی ایک اداکارہ انڈیا کی فلموں میں کام کرنے کے لیے کیا گئیں کہ مسلمانان پاک و ہند کو تبصروں کے لیے ایک اور موضوع مل گیا، ماضی میں بھی کئی پاکستانی اداکارائیں انڈین فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اس وقت بھی تبصرے ہوتے تھے مگر صرف خاص لوگوں تک محدود تھے جو اخبارات اور میگزین میں لکھتے تھے یا ان کا کہا ہوا شائع ہو سکتا تھا، مگر اب سوشل میڈیا کی آزادی نے سب کو یہ موقع فراہم کیا ہے اس لیے بھانت بھانت کی بولیاں بولی جا رہی ہیں _
اداکارہ ماہرہ خان کی بے بی فراک میں سگریٹ نوشی کی تصاویر نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر سرگرم دانشوران قوم و ملت اور مفتیان پاک و ہند کے درمیان ایک جنگ بپا کر رکھی ہے، ان دانشوروں میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں _
ٹی وی اور فلم کے اداکاروں سے لے کر اینکری کے ڈرامے کرنے والوں تک ہر ایک نے اس پر تبصرہ کیا ہے، صحافیوں مبشر زیدی، مطیع اللہ جان اور نیوز کاسٹر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے حق میں بات کی ہے _
مگر دلچسپ تبصرہ ایک اور صارف نے کیا ہے جس کے مطابق یہ سب کمپنی کی مشہوری کے لیے ڈرامے بازی ہے وگرنہ پھیلی ہوئی ناک والی واجبی شکل و صورت کی اداکارہ کی فلم کسی نے نہیں دیکھنی تھی _
یہ تبصرہ کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ فلم کی پروموشن کے لیے ایسی حرکتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں_
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کی تصاویر کو عام کرنے سے جہاں ایک طرف پاکستان کے مسلمانوں غصہ دلانے کی کوشش کی جائے گی تو دوسری طرف ہندو انڈیا میں سینما کا رخ کریں گے _ بات تو درست ہے کہ سب کچھ کمپنی کی مشہوری کے لیے کیا جاتا ہے جس طرح کہ یہ خبر اور تصاویر اس ویب سائٹ کی مشہوری کے لیے شائع کی جا رہی ہیں_
ماضی میں ایک اداکارہ انیتا ایوب بھی انڈیا میں اپنے لباس اور فلمی سین کی وجہ سے مشہور ہوئی تھی، کیا آج اسے کوئی جانتا ہے_
وقت تباہ کن چیز ہے، آج ماہرہ خان کا وقت ہے تو اسے کمپنی کی مشہوری کرنے دیں _