ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر توہین عدالت
ماڈل ٹاون رپورٹ پبلک نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی کاروائی ایک دن کے لیے مئوخر کر دی گئی _
عوامی تحریک رہنما خرم نواز گنڈا پور کی توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس مظاہر نقوی پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی، خرم نواز گنڈا پور نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ماڈل ٹاون واقعہ کی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی، سیکرٹری داخلہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے، اپیل پر فیصلہ آنے دیں اس کے بعد توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہو گی