کروڑوں کی منشیات کہاں جاتی ہے
Reading Time: < 1 minuteپشاور میں منشیات کے استعمال کرنے اور پکڑے جانے والی منشیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں _
چمکنی تھانے کی حدود میں ایکسائز انٹیلیجنس کے اہلکاروں کے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے _ اعلی کوالٹی کی آئس منشات اور ہیروئن کی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق محمکہ ایکسائز پختون خوا کے اہلکار کروڑوں روپے کمانے لگے ۔
کروڑوں کی مالیت کی آئس برآمد کرکے منشیات ظاہر کیا گیا جبکہ یہ کارروائی مردان اور نوشہرہ کے حدود میں کی گئی تھی اور چمکنی پولیس بھی اس دھندہ میں ملوث ہے کیونکہ جو بھی ایف آئی ار ایکسائز کا محکمہ درج کرتا ہے وہ چمکنی میں دیکھی جاتی ہے _
پاکستان 24 کو موصول ہونے والی ویڈیو میں کسٹم اہلکاروں کی بات چیت بھی سامنے آ گئی ہے _
یہ تو آئس ہے کسٹم اہلکاروں کی آپس میں گفتگو ۔
چپ کر جاؤ دوسرے اہلکار کی آواز ۔
آئس 14 ستمبر کو چمکنی کی حدود میں برآمد کی گئی تھی، تھانہ چمکنی میں ایک گرفتار ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہوا تھا، کسٹم اہلکاروں نے آئس کی بجائے 18 کلو منشیات ظاہر کیا تھا۔ مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 30 ہزار روپے فی کلو ہے جبکہ ائس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے فی کلو ہے _