دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام
محکمہ انسداد دہشت گردی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، سیکورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشت گرد ملتان شہر میں نویں محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ناصر، علی، طاہر اور شفقت شامل ہیں اور ان کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈز، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔