عالمی خبریں

سوچی سے اعزاز واپس

ستمبر 30, 2017 < 1 min

سوچی سے اعزاز واپس

Reading Time: < 1 minute

میانمار برما کی نوبل انعام یافتہ رہنما پر دنیا بھر میں تنقید جاری ہے، اس دوران آکسفورڈ یونیورسٹی نے آن سان سوچی کی مرکزی گیٹ سے تصویر ہٹادی، غیر ملکی میڈیا  کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے کالج نے سوچی کی تصویر مرکزی گیٹ سے اتار کر اسٹور میں رکھ دی ہے جس کی جگہ اب جاپانی آرٹسٹ کی پینٹنگ مرکزی دروازے پر لگائی جائے گی، واضح رہے کہ آن سان سوچی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اور 1967 میں گریجویٹ کیا جب کہ سوچی کی 67 ویں سالگرہ پر انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی تھی،ان کی خدمات کےصلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے سوچی کی تصویر 1999 میں یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر لگائی تھی۔

دوسری جانب میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس کےباعث 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اب تک بنگلا دیش ہجرت کرچکے ہیں جب کہ ریاستی تشدد کے باعث میانمار کی رہنما آن سان سوچی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس سے بچنے کے لیے انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے