نیشنل سیکورٹی کمیٹی اجلاس
Reading Time: 2 minutesوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں باجوڑ اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے جبکہ ملکی مفاد اور اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھ کر توانائی منصوبوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا ہے _
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیرداخلہ, وزیردفاع, تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی. اجلاس میں باجوڑ میں پاکستانی چوکی اور کوئٹہ میں پولیس پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا, اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے خطے کی مجموعی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی کمیٹی نے مسلم امہ کے مسائل کے حل کےلئے پاکستان کی طرف سے مثبت اور موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا, کمیٹی نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا جبکہ سرحد پار سے شرپسند عناصر کو روکنے کےلئے سیکیورٹی اداروں کے اقدامات کو بھی سراہا گیا اجلاس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے وفاق اور بلوچستان میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا کمیٹی نے خطے میں گیس اور تیل کی ترسیل کےلئے گیس پائپ لائن منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی مفاد اور اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام آپشنز کا استعمال کیا جائے گا جبکہ فنشنل ایکشن ٹاسک فورس کے فریم ورک کے حوالے سے امور بھی اجلاس میں زیر غور آئے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس حوالے سے اپنی کامیابیوں سے ٹاسک فورس کو مکمل طور پر آگاہ کرے _