خودکش حملے میں اٹھارہ جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ آورنے ایک شادی ہال کو نشانہ بنایا ہے جس میں حکام کے مطابق اٹھار ہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوسکی ہے۔
کابل میں حکام کا کہناہے کہ حملہ آور نے شادی ہال میں داخلہ ہونے کی کوشش کی مگر سیکورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روکا جس نے دروازے پر ہی دھماکہ کردیا۔ حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں آٹھ پولیس اہلکار جبکہ دس عام شہری ہیں۔ کابل پولیس حکا م کا خیال ہے کہ حملہ آور نے بلخ کے گورنر عطا محمد نورکے حمایتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان نے کابل حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور کہاہے کہ شادی ہال کو نشانہ بنانے والے حملہ آور سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
مبصرین کے مطابق اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتاکہ بلخ صوبے کے گورنر سے رنجش کے بدلے میں ان کے مخالفین نے یہ کارروائی کی ہو۔