پاکستان

ریٹائرڈ جنرل حادثے میں جاں بحق

دسمبر 30, 2017 < 1 min

ریٹائرڈ جنرل حادثے میں جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گاڑی کو موٹروے انٹر چینج پر چکری کے قریب حادثے پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فوج کے سابق چیئرمین آف جائنٹ چیفس اسٹاف جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں سوار تھے۔ موٹروے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور جنرل خالد اور ان کے دوست زبیر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی سائیڈ کی دیوار سے ٹکرائی ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں کی عمر چونسٹھ برس تھی ۔ وہ اٹھائیس اگست انیس سو ترپن کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے